وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے 23ویں پائیدار ترقی کانفرنس بعنوان” کوویڈ19 میں پائیدار ترقی ” سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب میں کہا ہے کہ اس وباء میں عالمی کانفرنس کا انعقاد ایک بڑا اقدام ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے زریعے مستحق لوگوں کو بر وقت مالی امداد مہیا کی گئی جس سے لوگوں کی زندگی بحال ہوئی اور تعمیرات کے شعبے کو مراعات سے محنت کش غریب طبقے کو سہارا ملا ہے۔
شبلی فراز نے بتایا کہ وزیراعظم نے معاشرے کے غریب طبقے کے لیے تعمیرات کے شعبے کو مراعات دیں تا کہ محنت کش طبقے کو کم سے کم نقصان ہو تعمیراتی شعبے کو ترقی ملے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کے مختلف ملکوں میں وباء سے متاثر انسانیت کے مناظر دیکھے ہیں تاہم دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ اس وباء سے متاثر ہوا ہے لیکن وزیراعظم کے بر وقت اور دانشمندانہ اقدامات نے پاکستان کو بڑے جانی نقصان سے بچا لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
