 
                                                                              پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی 20 دسمبر سے کی جائے گی ۔
تفصیلات مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔
پاکستان اسٹیل ملز نے واجبات کی مد میں مزید 11 ارب 68 کروڑ روپے ناظر سندھ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرا دیے۔
دوران سماعت اسٹیل ملز کے وکیل نے تفصیلات پیش کردیں۔
3300 ملازمین کو 20 دسمبر سے واجبات کی ادائیگی شروع کی جائے گی جن میں 1981 سے 18 مئی 2020 تک کے ریٹائرڈ ملازمین شامل ہوں گے۔
3300 ملازمین میں برطرف اور انتقال کر جانے والے ملازمین بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 