Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نو مسلم جرمن شہری جاں بحق

Now Reading:

اسلام آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نو مسلم جرمن شہری جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ رمنا کے ایریا جی 10/4 میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک نومسلم جرمن باشندہ جاں بحق ہوگیا۔

ابراہیم نامی جرمن شہری  تین دن پہلے جرمنی سے پاکستان آیا   تھا۔وہ بینک سے پیسے نکلوا کر آرہا تھا  کہ کسی نامعلوم  شخص نے اس سے پیسے چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں جرمن شہری ابراہیم  موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش کو   پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی آپریشن کی زیرنگرانی ایس پی صدر اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں دو پولیس ٹیمیں تشکیل دے  دی ہیں۔

Advertisement

پولیس ٹیمیں وقوعہ کی ہرپہلو سے تفتیش کرکے رپورٹ پیش کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر