
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ آج کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی کل شرح 7.12 ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق وروناکےسب سےزیادہ مثبت کیسز حیدرآباد میں 22.45 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سب سے کم آزاد کشمیر میں 9.4 فیصد ریکارڈ کی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کراچی کا کورونا کے مثبت کیسز میں دوسرا نمبر ہے جس کی شرح 19.89 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پشاور 19.04 فیصد مثبت کورونا کیسز میں تیسرے نمبر پر ہے۔
بلوچستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 14.2 فیصد ہے اور سندھ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 14.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News