
پاکستان پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان حکومت سے استعفیٰ لینا قوم کا نعرہ بن چکا ہے،۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہآج پورے ملک میں گو عمران گو کے نعرے کے رہے ہیں لیکن وہ ڈھٹائی سے ملک پر مسلط ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان کا استعفے لینے کے لئے لانگ مارچ لازمی کرے گی اور اگر انہوں نے استعفے نہ دیا تو پی ڈی ایم اسمبلیوں سے استعفے دے کر اس نظام کو زمین بوس کر دے گی ۔
انہوں نے بتایا کہ سب خود احتسابی سے چلیں تو ملک موجودہ بحران سے نکل سکتا ہے
ان کا کہنا ہے کہلانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان یکم فروری کو پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی تاہم پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد اور متفق کھڑی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News