نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کی۔
کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس میں نیول چیف کو پاک بحریہ کے مختلف دفاعی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
AdvertisementNaval Chief expressed confidence over Combat Readiness of PN & lauded capability development through acquisition of new technologies. Forum also reaffirmed to implement Govt policies to restrict spread of COVID-19 (2/2)
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) December 23, 2020
امیرالبحر نے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
نیول چیف نے ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے فیلڈ کمانڈز کو ہدایات بھی دیں۔
کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
