
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے حکومتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 4 جنوری کو دن ایک بجے ریفرنس پر سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس مشیر عالم ،جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News