وفاقی وزیر فیصل واوڈا برائے آبی وسائل کی جانب سے پی ڈی ایم کے حوالے سے اہم ٹوئٹ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے آج استعفیٰ جمع کروانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن آج پھر مولانا کو ماموں بنادیا گیا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آج وہی سب ہورہا ہے جو پہلے کہا تھا اور اب جلد ہی عوام مولانا کی اصلیت سے واقف ہوجائیگی۔
جو کہا تھا وہی ہوا۔پہلے کہہ رہے تھے آج استعفوں کا اعلان کریں گے اور اب ایک مفرور تجویز دے رہا ہے کہ سیاسی بیروزگار مولانا کو ڈیزل کی پرچی کی جگہ استعفے جمع کروا دو۔اب نہ ڈیزل نہ استعفیٰ۔ آج پھر مولانا کو سب نے ماموں بنا دیا۔جلد قوم بیروزگار مولانا عرف ماموں کی اصلیت بھی دیکھے گی۔
Advertisement— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) December 8, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News