
پاکستان کی جانب سے امریکہ کی طرف سے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف اصولی طور پر یکطرفہ زبردستی اقدامات کو مسلط کرنے کے مخالف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لئے ترکی کے انمول کردار کا اعتراف اور تعریف کرتا ہے۔
عوام اور حکومت پاکستان قومی سلامتی ، امن اور خوشحالی کی جدوجہد میں حکومت اور ترکی کے عوام کے لئے اپنے بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور ترکی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایردوان نے کہا کہ امریکہ نے انقرہ کی دفاعی صنعت کی کوششوں کو روکنے کے مقصد سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روسی دفاعی نظام کے حصول پر انقرہ پر عائد امریکی پابندیاں ناکام ہوجائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News