پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی میڈیا کے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ عسکریت پسندوں کی منتقلی کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہپاکستان بھارتی میڈیا میں چھپنے والی من گھڑت فیک نیوز کو مسترد کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس من گھڑت فیک نیوز میں مبینہ غیر ملکی عسکریت پسندوں کی مقبوضہ کشمیر منتقلی کا الزام پاکستان پر عاید کیا گیا تھا اور ایسی من گھڑت جعلسازی کشمیری عوام کی فطری تحریک آزادی کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی فطری تحریک آزادی حق استصواب رائے کے حصول کے لیے ہے اور یہ وہ حق ہے جو کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادیں انہیں فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کی بھارتی غیرقانونی و غیر انسانی قبضہ کے خلاف قانونی جدوجہد پر پردہ نہیں ڈال سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ بھارت ان ہتھکنڈوں سے قابض بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سرعام منظم خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی ملامت سے فرار حاصل کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
