Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، ضلع غربی میں دو ہفتوں کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Now Reading:

کراچی، ضلع غربی میں دو ہفتوں کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع غربی میں بھی دو ہفتوں کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی سفارش پر نافذ کیا گیا ہے جبکہ لاک ڈاؤن کا نفاذ آج رات بارہ بجے سے 31 دسمبر شام سات بجے تک ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ گلیاں، علاقے اور گھر سیل رہیں گے جبکہ ضلع غربی میں لاک ڈاؤن منگھو پیر اور اورنگی کے مختلف علاقوں میں لگایا جائے گا۔

منگھو پیر کے علاقے بکرا پیری ، سیکٹر 14-b ، گلشن معمار اور کے ڈی اے سیکٹر چھ میں نافذ عمل ہوگا جبکہ اورنگی ٹائون کے علاقے سلیم آباد سیکٹر گیارہ اور شاہ ولی اللہ نگر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے دوران ڈبل سواری، سماجی تقریبات، تجارتی سرگرمیوں، غیرمتعلقہ افراد پر پابندی عائد ہونگی جبکہ لوگوں کی نقل وحرکت پر سختی سے پابندی ہوگی،

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ، بنیادی ضروریات، میڈیکل اسٹورز مخصوص اوقات میں کھلے رہیں گے جبکہ تمام دیگر کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں گی اور ان علاقوں میں آنے والے صنعتی یونٹ مکمل طور پر بند رہیں گے اور ریسٹورینٹس کی جانب سے ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مریض کے ساتھ صرف ایک تیمار دار کی اجازت ہوگی، لوگوں کوٹھوس وجہ پر گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی جبکہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروسز کو ان علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر