Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے دنیا کے بلند ترین نیشنل پارکس کا افتتاح کردیا

Now Reading:

وزیر اعظم نے دنیا کے بلند ترین نیشنل پارکس کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں  دنیا  کے بلند ترین نیشنل پارکس کا افتتاح  کردیا۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق   وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں   بلند ترین نیشنل پارکس،نیشنل پارکس سروس کے قیام اور ’نیچر کوریڈور‘ کا افتتاح کردیا ہے۔

وزیر اعظم  نے گلگت بلتستان میں دو نئے بلند ترین نیشنل پارکس ’ہمالیہ نیشنل پارک‘ اور ’نانگا پربت نیشنل پارک ‘کا باضابطہ اعلان کردیا۔

Advertisement

وزیر اعظم نے دونوں نیشنل پارکس کا اعلان ’پروٹیکٹڈ ایریاس انیشی ایٹو‘ کے تحت کیا۔قومی پارکس سے پاکستان کے قدرتی اثاثوں کو تحفظ ملے گا۔

سال 2018 مین ملک میں نیشنل پارکس کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ نیشنل پارکس کے اعلان سے عالمی سطح پر منفرد ’نیچر کوریڈور‘تشکیل دے دیا گیا۔

نیچر کوریڈور اونچائی والے علاقے میں 10 ہزار  فٹ سے زیادہ اونچائی کا فاصلہ طے کرتا ہے۔  نیچر کوریڈور نے  خیبر  پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آپس میں جوڑدیا ہے۔  کوریڈور سے بھی جنگلی حیات کے تحفظ اور منظم راہداری مہیا آئے گی۔

Advertisement

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی پہلی ’نیشنل پارکس سروس‘کے قیام کی منظوری بھی  دی۔صوبے میں نوجوانوں کو 5000 گرین ملازمت فراہم کی جائے گی۔

پارک سروس نگہبانوں کو گلگت بلتستان میں پارکوں کا انتظام کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔

Advertisement

’ہمالیہ نیشنل پارک‘اور ‘نانگا پربت نیشنل پارک’ ، کا رقبہ 3600 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے ، جو گلگت بلتستان کے زمینی رقبے کا 5فیصد  ہے اور منفرد ماحولیاتی علاقوں پر مشتمل ہے  جس میں  برفانی چیتے ، ہمالیہ کے براؤن ریچھ ، لداخ یوریل ، آئیکس  ،مارخورس اور بلیو شیپ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر