کراچی ، ضلع غربی کے 5 سب ڈویژنز میں لاک ڈاؤن
عالمی وبا کورونا کیسز کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث شہرقائد کے...
ڈپٹی کمشنر غربی نے 5 سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر غربی نے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر 5 سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا ہے تاہم فیصلے کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون 5 دسمبر سے 18 دسمبر 2020 تک نافذ رہے گا تاہم لاک ڈاون کا نفاذ 23 رہائشی یونٹس پر کیا گیا ہے۔
سب ڈویژن بلدیہ میں اسلام نگر یوسی نمبر تین ، سعید آباد یوسی پانچ اور مہاجر کیمپ یوسی سات کے رہائشی یونٹ شامل ہیں۔
اسکے علاوہ سب ڈویژن گڈاپ میں یوسی سونگل نمبر پانچ، معمار آباد نمبر چھ اور یوسف گوٹھ یوس نمبر سات، کیماڑی میں یوسی تین کیماڑی کا رہائشی یونٹ بھی شامل کئے گئے ہیں۔
سب ڈویژن اورنگی ٹاون داتا نگر یوسی گیارہ اور یوسی تین حنیف آباد اور سب ڈویژن سائٹ میں یوسی ایک پاک کالونی، یوسی چار میٹرول فور، یوسی پانچ باوانی چالی اور یوسی چھ فرنٹئیر کالونی شامل کئے گئے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News