 
                                                                              وزیرِ اعظم نے احساس پروگرام کو پاکستان میں غربت میں کمی لانے اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کو پاکستان میں غربت میں کمی لانے اور فلاحی ریاست کے قیام کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے۔
ملاقات میں معاونِ خصوصی نے وزیرِ اعظم کو کفالت ادائیگیوں، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی حتمی رپورٹ، احساس ون ونڈو آپریشن پر پیش رفت اور احساس تحفظ پر بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پناہ گاہوں کے حوالے سے بیت المال کے قانون میں تبدیلی اور ڈونیشن مینیجمنٹ سسٹم میں شفافیت کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بھی وزیرِ اعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 