
پاک بحریہ کے زیر انتظام 62 واں گوادر ڈے آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم گوادر کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب گوادر میں پاک بحریہ کے یونٹ پی این ایس اکرم میں منعقد ہوئی۔
کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
دیگر تقریبات میں بوٹ ریلی،پاکستان نیوی ہیلی کاپٹرز اور ایس ایس جی کمانڈوز کی پیشہ ورانہ تربیت کا عملی مظاہرہ شامل تھا۔
AdvertisementThe celebrations aimed at rekindling awareness abt history of Gwadar among masses. Locals participated with enthusiasm in events. Civil & military dignitaries & local notables attended ceremonies. CG highlighted PN efforts in ensuring maritime security of Gwadar Port & CPEC(2/2)
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) December 8, 2020
مقامی افراد اور معززین کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش وخروش سے ان تقریبات میں شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ گوادر 1958 میں پاکستان کا حصہ بنا۔ گوادر میں پہلی بار پاکستان کا پرچم لہرانے کا اعزاز بھی پاک بحریہ کی پلاٹون کو حاصل ہے۔
پاک بحریہ گوادر کے عوام اور ساحلی پٹی کی خوشحالی کے لیے پر عزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News