Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتجاج کرنا اپوزیشن کا قانونی حق ہے، خورشید شاہ

Now Reading:

احتجاج کرنا اپوزیشن کا قانونی حق ہے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنااپوزیشن کا قانونی حق ہے ۔

سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ  کا کہنا تھا کہ  احتجاج کرنا اپوزیشن کا قانونی حق ہے لیکن حکومت اس کو خرابی کی طرف لے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا اپوزیشن احتجاج کرے تو کنٹینر بھی دوں گا کھانہ بھی دوں گا لیکن اپوزیشن کے احتجاج پر صرف لاٹھیاں ملیں اور پانی بھی پھینکا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکومت خود معاملات کو تشدد اور احتجاج کی طرف لے جارہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں عمران خان اپوزیشن سے بات نہیں کرنا چاہتے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میں اب بھی کہتا ہوں ڈائیلاگ اور پارلیمنٹ بہترین راستہ ہے۔حکومت کو اپوزیشن سے بات تو کرنا ہوگی، جب شملہ معاہدے اور کارگل کے لیے دشمن سے بات ہوسکتی ہے تو یہاں اپوزیشن سے کیوں نہیں ہوسکتی۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے لیکن استعفے معاملے کا حل نہیں  ہیں۔ پارلیمنٹ کو سپریم بناؤ سب مسئلے حل ہوجائیں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ  پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، چیئر مین  نیب کو آنا  ہی پڑے گا۔ جب چیف جسٹس پارلیمنٹ آسکتے ہیں تو نیب چیئرمین کو بھی یہ اقدام کرنا ہوگا، اگر چیئرمین نیب پارلیمنٹ کی بات نہیں مانیں گے تو غلط ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ  مجھے عوام کے مسائل حل کرنے اور عوام کی بات ایوان میں کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ آج کیس کی سماعت میں نیب کے کاغذات کا معاملہ سامنے آیا۔نیب کے وکلاء کو کہا گیا ہے کہ وہ اگلی سماعت پر ایف بی آر کا ریکارڈ لے کر آئیں۔

واضح رہے کہ  احتساب عدالت نے خورشید شاہ  کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کاغذات کا ریکارڈ  نا مکمل ہونے کے باعث 4 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو اگلی سماعت میں مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر