Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ نے چھٹی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی

Now Reading:

وفاقی کابینہ نے چھٹی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے چھٹی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کابینہ نے مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کا اختلافی نوٹ شامل کرکے مردم شماری پر وزراء کی رپورٹ منظورکرلی۔

ایم کیو ایم کے رہنما و وفاقی وزیر امین الحق نے  2017 کی مردم شماری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  نئی مردم شماری فوری طور پر کروائی جائے۔

Advertisement

وفاقی کابینہ نے مردم شماری پر وزراء کی رپورٹ منظورکرتے ہوئے  چھٹی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری  بھی دے دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہوگا، مشترکہ مفادات کونسل حتمی منظوری دے گی۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16 دسمبر کے فیصلوں کی  بھی توثیق کردی۔

کابینہ اجلاس میں نیپرا کی سال 2019-20 اور اسٹیٹ انڈسٹری رپورٹ 2020  پیش کی گئی۔

اجلاس میں  مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔

کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ کی توسیع دےدی۔ سی ڈی اے آرڈیننس 1980 میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Advertisement

ایس ٹی ای ڈی ای سی کے ایم ڈی کی تقرری کردی گئی۔ کابینہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بحری سائنس کے ڈی جی کی تقرری اور  زرعی ترقیاتی بنک کے بورڈ کی تشکیل نو کی  بھی منظوری دےدی گئی۔

کابینہ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کی  بھی منظوری دی  گئی۔کابینہ نے ٹربائن فیول ایوی ایشن ہائی فلیش کی امپورٹ کی بھی  منظوری دےدی۔

وفاقی کابینہ نے الیکٹرک وہیکل پالیسی اور  موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کے دوران ملکی امپورٹ اور ایکسپورٹ کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر