Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت مسلسل سی پیک کو نشانہ بنا رہا ہے، مراد سعید

Now Reading:

بھارت مسلسل سی پیک کو نشانہ بنا رہا ہے، مراد سعید
Murad Saeed declare former PM a mental disturbed person

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مسلسل سی پیک کو نشانہ بنا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کےحوالے سے دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے دور کے ہٹلر مودی کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا لیکن اب ہر پاکستانی کو سوشل میڈیا پر اپنے ملک کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جعلی بھارتی نیٹ ورک کا بنیادی مقصد پاکستان کی عسکری اور سول قیادت کو بدنام کرنا تھا جس کے لئے بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم میں شامل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت 15 سال سےجعلی اداروں اورمیڈیاتنظیموں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کررہا تھا، بھارتی جعلی این جی اوز اور میڈیا اداروں نے 116ملکوں میں پاکستان مخالف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یورپی یونین کی رپورٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی جھوٹ و پراپیگنڈہ کا پول کھول دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر