
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےیکم جنوری سے پاسپورٹ کی مدت 10 سال کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلاتکے مطابق اسلام آبادمیں پاسپورٹ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے یکم جنوری سے پاسپورٹ کی مدت دس سال کرنے کا اعلان کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ عمران خان کی طرف سے تحفہ ہے ،پاسپورٹ اب دس سال کے لیے بنے گا۔ پاسپورٹ کی فیس 3ہزار روپے ہی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیا ای پاسپورٹ نظام لارہے ہیں ،191 ممالک میں ای پاسپورٹ سسٹم شروع کر رہے ہیں۔ چوبیس گھنٹے میں پاسپورٹ سروس ڈیلیوری بھی شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے ہی پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس شروع کی جارہی ہے۔ پاسپورٹ ختم ہونے سے چھ ماہ پہلے میسج آجائے گا۔ آن لائن پاسپورٹ سروس کو کچھ وقت لگے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ای سی ایل اور بلیک لسٹ کو کم کرنے کی ہم نے کوشش کی ہے۔ جو لوگ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں صرف ان کو بلیک لسٹ میں رکھا جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ والوں کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے،یہ محکمہ تیارنہیں تھا لیکن ہم کریں گے۔ وزیراعظم نے بھی مجھے 120 دن دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News