
اسلام آباد میں اپوزیشن کی احتجاجی مہم کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ضلیوی انتظامیہ کی جانب سے نو مختلف سرگرمیوں پر پابندی کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے باعث لوگوں کے جمع ہونے، مذہنی اجتماعات/مجالس اشتعال انگیز پمفلٹ تقسیم کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اسٹون بلاسٹنگ، اشتعال انگیز مواد کی فروخت، اسلحہ ساتھ لے کر چلنے اور آتشی سامان کی خرید وفروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
وال چاکنگ اور پمفلٹ ،لائوڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر،غیر قانونی ہائوسنگ اسکیم کے اشتہارات پر بھی پابندیاں لگائی گئیں ہیں۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت یہ پابندیاں دو ماہ کے لیے نافذکی گئی ہیں جبکہ پابندیوں کے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردئیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News