 
                                                                              کراچی میں اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ پاکستان پر بینک اے ٹی ایم مشین سے 18 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ۔
واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے ٹی ایم بوتھ میں ایک ملزم 4 بج کر 50 منٹ میں داخل ہوا۔ملزم نے مشین کے پیچھے بیٹھ کر 10 منٹ تک مشین کھولنے کی کوشش کی۔
ملزم 5 بجے مشین کی ٹرے کھولنے میں کامیاب ہوااور 5 بج کر 5 منٹ تک واردات کی۔ ملزم اے ٹی ایم کیش کی 2 ٹرے نکالنے میں کامیاب رہا۔
ملزم نے منہ پر نقاب اور ہوڈی پہنی ہوئی تھی، اس لیے ملزم کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 