Advertisement
Advertisement
Advertisement

2021 میں بڑی تباہی ہونے والی ہے؟ اہم پیشگوئی سامنے آگئی

Now Reading:

2021 میں بڑی تباہی ہونے والی ہے؟ اہم پیشگوئی سامنے آگئی

سال 2020 کئی مشکلات اور غم و اندوہ دے کر گزر گیا۔نئے سال کے آغاز سے سب کو یہی توقع ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے یہ قدرے بہتر اور خوشیوں  کے پیام لے کر آئے گا۔

تاہم 2021 سے متعلق  ایک پیشگوئی سامنے آئی ہے جس  میں کہا گیا ہے کہ عین ممکن ہے دنیا کو 2021 میں کورونا وائرس جیسی  ہی یا کچھ مختلف قسم کی پریشانی و مشکلات کا  مزید سامنا  کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بابا وانگا  کے نام سے مشہور بلغاریہ کی آنجہانی نجومی خاتون نے دنیا سے متعلق کئی تباہ کن پیشگوئیاں کی تھیں ۔

بابا وانگا کی گئی کئی پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے اگلے سال  یعنی 2021 کے لیے بھی کئی اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔

بابا وانگا نے کہا  تھا کہ سال 2021 میں وہ دیکھ رہی ہیں کہ دنیا میں مصائب اور حادثات بڑھیں گے۔ دنیا کو دکھوں کا سامنا کرنا پڑے گا انسانی راہ کو تبدیل کردے گا۔

Advertisement

2021 سے متعلق ایک پیشگوئی میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک طاقتور اژدہا پوری انسانیت کو لپیٹ میں لے گا اور تین عفریت (جائنٹس)  مل کر ایک ہوجائیں گے۔

بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق  لوگ اپنے عقائد اور مذاہب کی بنیاد پر مزید سخت تقسیم سے گزریں گے ۔

انہوں نے 2 ممالک کے صدور سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ  روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک غیرمعمولی دماغی و نفسیاتی عارضے کا شکار ہوں گے۔

دوسری جانب اسی سال کے لیے انہوں نے ایک اچھی پیشگوئی بھی کی ہے کہ انسانیت کو لاحق دیرینہ مرض کینسر کا شافی علاج دریافت ہوجائے گا اور سورج سے توانائی کے حصول کے انقلابی راستے کھلیں گے۔

بابا وانگا کی پیشگوئیوں سے متعلق مشہور ہے کہ   انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں اور 2004 میں انڈونیشیائی سونامی کی پیش گوئی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر