Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری موخر کردی

Now Reading:

ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری موخر کردی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے  کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری اگلے اجلاس تک موخر کردی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ای سی سی نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز پر عائد 4 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی بھی اصولی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں نو تعمیر شدہ آئسولیشن اسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹر  کے لیے 21 کروڑ 93 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ  کی منظوری بھی دے دی گئی۔

پاکستان کے ڈبلیو ایچ او  کے لیے کنٹری بیوشن کی مد میں 30 کروڑ 54 لاکھ  روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔  اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں  کے لیے بھی 10 کروڑ 67 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

Advertisement

ای سی سی نے فاٹا کے متاثرین  کے لیے 70 کروڑ 68 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ  بھی منظور کرلی۔ مختلف عالمی اداروں میں سالانہ کنٹری بیوشن کی مد میں 27 کروڑ 78 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ  کی بھی منظوری  دے دی گئی۔

کورونا وائرس کی روک تھام  کے لیے میڈیکل آلات، مشینری اور ادویات  کے لیے 5 کروڑ 31 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں سبسڈیز کو معقول کرنے کے حوالے سے سمری پر بھی غور ہوا۔ای سی سی نے گندم اور چینی کی درآمد اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔

ای سی سی نے آف شور پاکستانی روپے سے وابستہ بانڈز کے اجراء کی بھی منظوری دی۔ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری اگلے اجلاس تک موخر کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر