 
                                                                              وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے۔
ابوظہبی میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی جنگی جنون بے نقاب ہوگیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ انتہائی نازک صورتحال ہے ،بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے۔ سرجیکل اسٹرائیک کے لیے بھارت اپنے پارٹنرز کی اجازت کا منتظر ہے۔
انہوں نے کہا واضح کرتا ہوں کہ بھارت کی سازشوں سے پاکستان مکمل طور پر آگاہ ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں کسانوں کا بڑا احتجاج جاری ہے، اندرون مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت خطرناک کھیل چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 