
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت این آر او مانگ رہی ہے مگر پی ڈی ایم نہیں دے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لاہور میں مینار پاکستان آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نےملتان جلسےمیں بھی رکاوٹیں ڈالیں تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جلسے کےلیے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں لیکن مینار پاکستان پر کل ہر حال میں جلسہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین، مزدور اور ریڑھی والے شہری سے گزارش کرتی ہوں کہ حکومت کو آخری دھکا دینے کےلئے مینار پاکستان ضرور آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News