Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپشن کے الزامات، نیب نے مولانا فضل الرحمان کو سوالنامہ بھجوا دیا

Now Reading:

کرپشن کے الزامات، نیب نے مولانا فضل الرحمان کو سوالنامہ بھجوا دیا

قومی احتساب بیورو(نیب ) نے کرپشن کے الزامات پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سوالنامہ بھجوادیا۔

ذرائع کے مطابق نیب  خیبر پختونخوا نے کرپشن کے الزامات پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو 26 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھجوادیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان کو 24 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ جواب جمع نہ کرایا تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے  گی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان  کو جواب کے ساتھ ثبوت بھی پیش  کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوالنامے میں مولانا فضل الرحمان   سے  پارٹی کو فنڈنگ اور الیکشن اخراجات کی تفصیل سے متعلق پوچھا گیا ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان کو ان کے اور خاندان کے بیرون ملک دوروں کے مقاصد  اور اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات بتانے  کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے سوال کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی سرپرستی میں چلنے والے مدارس  کی تفصیلات بتائیں اور   ان مدارس سے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات بھی بتائیں۔ اپنے مدارس کے اکاؤنٹس ،اثاثوں اور رجسٹریشن کی تفصیل دیں۔

 مولانا فضل الرحمان اپنی جماعت کے اثاثے بھی بتائیں اور  ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا گیا ہے کہ آپ اتنی شاہانہ زندگی کیسے گزار رہے ہیں؟ اخراجات کیسے پورے کرتے ہیں  تفصیلی جواب جمع کرائیں۔ کیا یہ بات درست ہے کہ اپنے بھائی کو سرکاری نوکری دلوانے کے لیے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر