کراچی میں مزید خطرناک عمارتوں کے گرنے کا خدشہ
شہر قائد میں مزید عمارتوں کے گرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے...
لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں 5 منزلہ عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کھڈا مارکیٹ میں 5 منزلہ عمارت کا ایک حصہ گر گیا ہے۔
خوش قسمتی سے عمارت کا حصہ گرنے سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر لیاری کا کہنا ہے کہ عمارت 35 سال پرانی ہے اور عمارت میں مرمتی کام ابھی حال ہی میں کیا گیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر لیاری کا مزید کہنا ہے عمارت کو خالی کروایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں عمارتیں گرنے کے متعدد واقعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
رواں سال مارچ میں کراچی کے علاقے ناظم آباد رضویہ سوسائٹی میں عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر 27 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
جون 2020 میں لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں عمارت زمیں بوس ہوگئی تھی جس میں 22 افرادجاں بحق ہوگئےتھے۔
جولائی میں لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب 5 منزلہ عمارت گری تھی ۔
ستمبر میں کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں عمارت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
ستمبر 2020 میں ہی لیاری کےعلاقے کوئلہ گودام میں دومنزلہ عمارت گر نے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
ایس بی سی اے کے اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں اس وقت مجموعی طور پر مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کی تعداد 422 ہے جس میں سب سے زیادہ مخدوش عمارتیں ضلع جنوبی میں ہیں جن کی تعداد 3 سو سے زائد ہے جو کسی بھی وقت حادثے سے دو چار ہو سکتی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News