Advertisement
Advertisement
Advertisement

اماراتی سفیر کی وزیرخارجہ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

Now Reading:

اماراتی سفیر کی وزیرخارجہ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے دبئی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے متحدہ عرب امارات آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خوش آمدید کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ خصوصی محبت کا اظہار کیا ہے،پاکستان میں ہسپتالوں کے قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں میں معاونت پرمتحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں ہمارے تاریخی ، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے مزید مستحکم بنایا ہے جبکہ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Advertisement

پاکستان ميں تعینات اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔

دوبئی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اماراتی سفیر کی ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر