
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر مزید مشاورت کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس ختم ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔
ای سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کا نظام پاکستان ریلویز چلائے گی، کراچی سرکلر ریلوے کا کچھ حصہ نجی شراکت داری کے تحت چلایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ہاؤسنگ کے لیے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جبکہ مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کی مالی ضرورت کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ اجراء کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گیس کی درآمد کے لیے جی آئی ڈی سی سے تعمیر ہونے والوں منصوبوں پر لیے قرضوں کی ادائیگی کی منظوری بھی دے دی گئی۔
وزیر اعظم فیس معافی اسکیم کے لیے ایچ ای سی کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News