
نائٹ پارٹی میں نوجوانوں کے درمیان تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ایک پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائیٹی میں ایک نائٹ پارٹی کے دوران ایک تصادم پیش آیا ہے۔
پارٹی میں تصادم کے دوران 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گر گئیں جس کے نتیجے میں 1 لڑکی دم توڑ گی اور دوسری شدید زخمی ہے۔ سیکورٹی گارڈ نے بھی فائرنگ کرکے 1 نوجوان کو زخمی کردیا۔
اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ نائٹ پارٹی میں تصادم ہوا تھا، مبینہ طور پر 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گری جس سے ایک لڑکی موقع پر دم توڑ گی جبکہ دوسری لڑکی زخمی ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فلیٹ میں موجود 4 لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News