Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کبھی بھی استعفی نہیں دیں گے، شبلی فراز

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کبھی بھی استعفی نہیں دیں گے، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی دھمکی پر وزیراعظم عمران خان کبھی بھی استعفی نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی توڑنے سے الیکٹورل کالج ختم نہیں ہو گا اور اگر اسمبلی ٹوٹ بھی گئی تو دوسرے صوبوں میں الیکشن ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہیے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا تاہم شو آف ہینڈ سے متعلق الیکشن قوانین میں آئینی ترمیم کی ضرورت ہے یا سادہ اکثریت، اس کا جائزہ لیا گیا ہے۔

شبلی فراز نے عندیہ دیا ہے کہ سینیٹ انتخابات مارچ یا اس سے پہلے ہو جائیں گے اور ہم نے سینیٹ انتخابات کی شفافیت کی ہمیشہ کوشش کی ہے جبکہ ہمارا مدعا یہی ہے کہ شو آف ہینڈ سے سینیٹ الیکشن ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 11 پارٹیوں کا جلسہ بری طرح سے ناکام ہوا ہے کیونکہ عوام باشعور ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے ناکامی کے بعد اب ایک دوسرے کو الزامات دے رہے ہیں جبکہ استعفوں اور لانگ مارچ پر اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر نہیں ہیں اور یہ واضح ہو چکا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہا اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے  میڈیا کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ اپوزیشن  چاہتے ہیں کہ عدالتوں کے فیصلے اور میڈیا انکی منشا کے مطابق خبر چلائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر