اسلام آباد، مستقل نہ کیے جانے پر اساتذہ کا احتجاج، متعدد گرفتار
اسلام آباد میں اساتذہ کی جانب سے مستقل نہ کیے جانے پر...
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ بنی گالہ پر اساتذہ کا احتجاج مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے بنی گالا میں اساتذہ کے احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کا احتجاج مکمل طور پر بے بنیاد ہے کیونکہ دو ہفتے پہلے اساتذہ سے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جو جاری ہے۔
مراد راس نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے اساتذہ کے نمائندگان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Teachers protesting outside Bani Gala want to be Regularised without passing PPSE which is the LAW. I will NOT break the LAW just to appease them. 4 of their members are sitting with us for the last 2 weeks to resolve this. If they still want to protest, GO ahead. Zero Pressure.
Advertisement— Murad Raas (@DrMuradPTI) December 19, 2020
انہوں نے بتایا ہے کہ جو اساتذہ ہمارے رابطے میں ہیں وہ مکمل طور پر مطمئین ہیں تاہمجو اساتذہ ہمارے رابطے میں ہیں وہ مکمل طور پر مطمئین ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جارہا نہ کسی کی تنخواہ روکی ہے پھر احتجاج کس بات کا ہے۔
خیال رہے کہ بنی گالہ جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے، مری روڈ اور چک شہزاد روڈ پر پولیس کی ٹیمیں پہنچا دی گئیں۔ پولیس کی بکتر بند گاڑیاں اور خار دار تاریں بھی بچھا دی گئیں۔
پولیس نے احتجاج کے لیے آنے والے 14 مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانوں میں منتقل کردیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو تھانہ سیکرٹریٹ، بھارہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کیاگیا ہے۔ احتجاج کرنے والی خاتون کو تھانہ وومن شفٹ کیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News