پاکستان، یورپی ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کایورپی یونین کے سفیروں کے اعزاز میں ظہرانہ منعقد کیا گیا ہے۔
تقریب میں وزیر اعظم کی ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کیلئے قرضوں میں سہولت کی تجویزکو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین، کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے جون 2019 میں اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان پر دستخط ہوئے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، اپنی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے۔ہم نے دہشتگردوں کی معاونت کے ناقابل تردید ثبوت ڈوزئیر کے ذریعے دنیا کے سامنے رکھے ،ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے بھارت کے مذموم عزائم کو مزید بے نقاب کیا۔پلوامہ واقعہ کی حقیقت اب دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
