Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کیلئےچین میں تیارفریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب

Now Reading:

پاک بحریہ کیلئےچین میں تیارفریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کی تقریب انعقاد کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کیلئےچین میں تیارفریگیٹ جہازکی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر کموڈور اظفر ہمایوں کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جہاز کی صلاحیت کے حوالے سے پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا تاہم پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مذید مضبوط ہو گا۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی اور مضبوط سفارتی تعلقات کی عکاس ہے۔

خیال رہے کہ تقریب میں چینی حکام کے علاوہ چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی اور ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ کے نماٸندوں نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر