پشاور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے پانچ مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔
ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے انے پر لگا یا گیا ہے۔
ضلعی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حیات آباد کی دو گلیوں، یکہ توت میں ایک گلی، ورسک روڈ اور خوشحال ٹاون میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے تمام علاقوں میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
