
پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے خدشہ ہونے کے باعث پریس کانفرنسز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعدڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سےپارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنسز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر مرکزی گیٹ پر بھی میڈیا ڈائس پر پر صرف سرکاری ٹی وی کو میڈیا ٹاک کی اجازت دی گئی ہے۔
تاہم پارلمنٹ لاجز کے اندر پریس کانفرینس کے انعقاد پر پابندی سے ڈی ایس پی اور ڈائریکٹر سی ڈی اے پارلمنٹ لاجز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ن لیگ کے رہنما تواتر سے پارلیمنٹ لاجز کے اندر پریس کانفرنسز کرتے تھے تاہم لیگی رہنماؤں کو بھی ڈپٹی سپیکر کے احکامات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News