
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات سے کامیاب جمہوری نظام کو فروغ حاصل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دورا گورنر سندھ کی جانب سے صدر کو کراچی میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی ہے جس پر ااظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے آئندہ انتخابات منصفانہ اور شفاف انداز میں کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صدر مملکت کی جانب سے کراچی کو 52 جدید فائر انجنز کے تحفے پر گورنر سندھ کو مبارکباد بھی پیش کی گئی اور کہا گیا کہ نئے فائر انجنز سےایمرجنسی نظام کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News