
کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کے باعث گیس کی کمی میں حد درجہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صوبے بھر میں سرد موسم کے باعث گیس کی ڈیمانڈ زیادہ ہے تاہم سپلائی کم ہے جس کے باعث گیس بحران میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث گھریلوصارفین سمیت صنعتکار بھی پریشانی کا شکار ہیں۔
شہر بھر میں مختلف اضلاع سے کیس کی معطلی کی شکایات موصول ہورہی ہیں تاہم کمرشل سیکٹر کی گیس بندش کے باوجود رہائشی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات ہیں۔
لیاری، اورنگی، سائٹ، بلدیہ، کورنگی، لانڈھی، سرجانی۔شیرشاہ۔نیوکراچی۔نارتھ کراچی کےعلاقےمتاثر ہیں تاہم لائنز ایریا، جٹ لائن، بزرٹا لائن سمیت صدر کے علاقے سمیت سنگولین، لی مارکیٹ، آگرہ تاج میں گیس پریشر میں کمی کا شہریوں کو سامنا ہے۔
گیس کی عدم فراہمی کے باعث صارفین ایل پی جی سیلینڈرز استعمال کررہے ہیں۔
اس ضمن میں سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سی ایم جی اسٹیشنز مزید 48 گھنٹوں کے لئیے بند کردئیے گئے ہیں تاہم سندھ بھر میں آر ایل این جی اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتے کی صبح تک معطل رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News