Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کیوبا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی

Now Reading:

پاکستان کیوبا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا ہے کہ پاکستان کیوبا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفاد کیلئےتجارت ، معیشت ، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےپاکستان میں کیوبا کے سفیر گیبریل ٹیل کیپوٹے نے جمعہ کو یہاں الوداعی ملاقات کی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان 2005ء کے زلزلے کے بعد طبی ٹیمیں اور پاکستانی میڈیکل طلباء کو وظائف فراہم کرنے کے سلسلے میں کیوبا کے تعاون کو سراہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے شعبوں کی نشاندہی کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور پارلیمانی تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سبکدوش ہونے والے سفیر پاکستان اور کیوبا کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر