پاکستان اور ترکی کے مابین تعلیمی شعبہ کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور ترکی کے مابین تعلیمی شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور ترکی کی جانب سے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے تاہم سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،وفاقی سیکرٹری تعلیم محترمہ فرح حامد اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
