Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور آزربائیجان کے مابین یکساں برادرانہ تعلقات استوار ہیں، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پاکستان اور آزربائیجان کے مابین یکساں برادرانہ تعلقات استوار ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزربائیجان کے مابین یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار کی بنیاد پر گہرے برادرانہ تعلقات استوار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آزربائیجان کے مابین وزارتِ خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ آزری وفد کی قیادت آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے کی ہے۔

ان مذاکرات میں پاکستان اور آزربائیجان کے مابین اقتصادی ،تجارتی ،دفاعی تعاون کے فروغ سمیت تعلیم، ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون بالخصوص توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا  گیا ہے جبکہ سائنس اور زراعت کے شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون بڑھانے پر  بھی غور جاری ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا عالمی وبائی چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے اور دونوں وزرائے خارجہ کے مابین پاکستان اور آزربائیجان کے مابین زمینی و فضائی روابط کو بڑھانے پر اتفاق  کیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بھارتی ریاستی دہشتگردی کے حوالے سے اپنے آزری ہم منصب کو آگاہ کرتے ہوئے، عالمی برادری کی جانب سے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آزربائیجان کی جانب سے مسلسل حمایت پر آزربائیجان کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی معاونت اور حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آزربائیجان کے وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور مہمان نوازی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر