
وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا پڑے گا۔
بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ اشتہاری نواز شریف کو ڈی پورٹ کروانے کے لیے برطانوی حکومت سے رابطے جاری ہیں،نواز شریف کو وطن واپس آنا پڑے گا۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے برطانوی حکومت کا ابھی فیصلہ آنا باقی ہے۔ عدالتوں نے نواز شریف کے دائمی وارنٹس نکال رکھے ہیں ۔دونوں صورتوں میں نواز شریف کو پاکستان واپس آنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بیٹھک اب اٹھک بیٹھک ہو گئی ہے، پی ڈی ایم کسی ایک پوائنٹ پر متفق نہیں ہے۔ استعفے دینے ہیں یا نہیں بچوں کا کھیل بن چکا ہے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ اپوزیشن نے سینیٹ الیکشن روکنے کے لیے استعفوں کی پالیسی بنائی ۔اپوزیشن کو پتہ ہی نہیں تھا کہ قانون کیا کہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے مینار پاکستان سے شروع ہو کر اب گھروں کے اندر آ گئے ہیں ۔ اپوزیشن حکومت گرانے کے لیے اپنی کوششیں 2023تک کرتی رہے ۔ آئینی راستہ اگلا الیکشن ہے تب تک اپوزیشن کوششیں جاری رکھیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News