وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہےکہ حکومت عوام کے لئے ویکسین کی جلد دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں معاون خصوصی نے کہا کہ چین میں مقیم مینوفیکچررز سینووک اور کین سینو بایولوجکس کے حوالے سے روس کے ساتھ حتمی بات چیت کر رہا ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ حکومت چین سے ویکسین حاصل کرنے کے لئے موثر انتظامات کر رہی ہے اور اس کے لئے افرادی قوت کی بھی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ۔ 19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائل بھی اطمینان بخش طریقے سے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے کووڈ۔ 19 کے بعد کے نازک صورتحال میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ چین پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کررہا ہے۔مزید برآں ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نےکویکس کے ذریعے توقع کی جاتی ہے کہ پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین ملیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک خریداری کی صحیح تاریخ واضح نہیں ہے لیکن جلد ہی دستیاب ہوجائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین لوگوں کو مراحلہ وار مہیا ہو سکے گی جبکہ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز سب سے پہلے دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News