
وزیر داخلہ میاں شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں اس وقت انٹرنشنل کرکٹ چل رہا ہے اور ریڈ الرٹ بھی ہے لیکن ہم امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونے دینگے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس ملک میں بھی ریڈ الرٹ ہے کیونہ بین الاقوامی طاقتیں سی پیک کو متاثر کرنا چاہتی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیکورٹی دس ہزار کیمرے لگائے گئے ہیں اور اس حوالے سے میں سندھ حکومت سے مطالبہ کروں گا کہ اس شہر کو سیف سٹی بنائے اور رینجرز سے بھی تعاون کی درخواست کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ بروڈ شیٹ پناما سے بڑا کیس ہوگا اور عمران خان نے کہا ہے کہ فورن فنڈنگ کو اوپن کر دیا ہے تاہم فورن فنڈنگ کیس کو لائیو کوریج کی اجازت بھی دی جائے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا سمجھ رہے کہ ن لیگ کے ساتھ مل کر کچھ ان کا بن جائے گا لیکن اب وہ کچھ بھی کر لیں اب ان کو اقتدار نہیں ملنا ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو حال ان کا الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کا ہوا ہے وہی ان کا حال لانگ مارچ میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News