Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو تبدیل کردیا گیا

Now Reading:

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو تبدیل کردیا گیا
سی سی پی او

نئے سال کے پہلے دن کا سب سے بڑا تبادلہ، سی سی پی اولاہورعمر شیخ  کو تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سی سی پی لاہور عمر شیخ کو تبدیل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

عمر شیخ کی جگہ ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر  کو سی سی پی اولاہورتعینات  کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شیخ کو شہر میں جرائم کنٹرول نہ کرپانے پر تبدیل کیا  گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ سینئر افسران کے ساتھ اپنے اختلافات اور نامناسب رویوں اور بیانات کے باعث خاصے متنازعہ رہے  ہیں ۔

Advertisement

عمر شیخ سے اختلافات کے سبب گذشتہ برس 9 ستمبر کو سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جگہ انعام غنی کو آئی جی تعینات کردیا گیا تھا۔

سابق سی سی پی او لاہور سے اختلافات کے بعد لاہور کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کا بھی تبادلہ کردیا  گیاتھا۔

ایک الگ واقعے میں عمر شیخ نے لفظی تکرار کے بعد سی آئی اے کے ایس پی عاصم افتخار کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے تھے جنہیں بعد میں انہوں نے سینئرز کی مداخلت پر واپس لے لیا تھا۔

عمر شیخ پر سب سے زیادہ تنقید لاہور موٹروے زیادتی کیس پر ان کے متنازعہ بیان  کے بعد ہوئی جب ٹوئیٹر پر انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ  بن گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر