
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہر بار ذلیل ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدارت کے امیدوار سے لے کر اسلام آباد سے ناکام و نامراد لوٹنے تک مولانا ہر بار ذلیل ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ کورونا اور کشمیر پر سیاست سے لے کر ملک کے خلاف سازشوں تک مولانا ہر محاذ پر ناکام ہوئے ہیں۔ پروپیگنڈے اور شرپسندی کے بعد پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن سے امید لگانا ان کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 11 جماعتی کرپٹ الائنس کا 1100 ورکرز جمع نہ کرپانا باعث شرم ہے۔ ریاستی اداروں کو دباؤ میں لا کر مولانا اپنے کرپٹ پارٹنرز کے لیے این آر او لینے کی کوشش میں ہیں۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا کہنا تھا کہ لیبیا سے ’جائز فنڈز‘لینے والے مولانا کو دین کے نام پر مزید بلیک میلنگ نہیں کرنے دیں گے۔ لانگ مارچ اور استعفوں کا کیا بنا؟ مولانا اس کا بھی اعلان کردیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News