
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین اوگرا سے تفصیلات طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافےکے خلاف عرفان عزیز ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کیا کہیں ایک ماہ میں دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے؟ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کس حساب سے کیا جاتا ہے، اوگرا سے تفصیلات طلب کی جائیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا سے تفصیلات طلب کرلی ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جب پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے وزیراعظم کو سمری ارسال کی جاتی ہے اس کا کچھ تو طریقہ کار ہوگا، کس حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے؟ عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق میکنزم طلب کرلیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News