
وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کا پردہ چاک ہو چکا ہے، بھارت جمہوریت کے لبادے میں ایک انتہا پسند ہندو ریاست ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری دنیا بھارت کو ایک ہندو انتہا پسند فاشسٹ ملک کے طور پر مان رہی ہے، بھارت میں اقلیتوں بلخصوص مسلمانوں اور سکھوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ تمام بھارتی ریاستی ادارے آر آر ایس کے ہندو انتہا پسند نظریے کے اہلکار بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مہم جوئی میں بھارتی فوج اور میڈیا کا ناپاک گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے اور بھارتی انتہا پسند عزائم سے خطے اور دنیا کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عالمی برادری ہندو انتہا پسند فاشسٹ بھارت کے خلاف پابندیوں کا اطلاق کرے۔ خطے کے دیر پا امن کے لیے مسلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے اقدامات کیے جائیں۔
یاد رہے کہ ان تمام خیالات کا اظہاروفاقی وزیر کی جانب سے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News