
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر بلوچستان کے حالات کو بہتر بناتے ہوئے بہتری کی جانب سے لے جانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بہت ہی بڑا واقعہ ہوا ہے جس سے دل افسردہ ہے تاہم واقعہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
جام کمال خان نے کہا ہے کہ وفاق سے شیخ رشید علی زیدی اور ذولفی بخاری کا آنا اس بات کی دلیل ہے کہ معاملے کو سنجیدہ لیا ہے تاہم صوبے کی ذمہ داری میری ہے میں اپنے طور پر آیا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں یہاں آیا ہوں کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سب سے زیادہ گارنٹی وزیر اعلیٰ ہی دے سکتا ہے اورہم یہاں کسی گروپ سے اظہار یکجہتی نہیں کررہے پورے قوم سے تعزیت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری لواحقین اور کمیونٹی سے گزارش ہے آپکے مسائل ہم سے تعلق رکھتے ہیں تاہم وزیر اعظم بلکل اہمیت رکھتے ہیں لیکن مل کر ہم نے رہنا ہے اور وزیر اعظم عمران خان بھی آئیں گے لیکن گزارش ہے تدفین کر دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News