
لاہور میں طلبا کے آن لائن امتحانات کے حق میں احتجاج کے دوران یونیورسٹی گارڈز سے جھڑپ میں 2 طالب علم زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیابان جناح میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے مرکزی گیٹ پر طلبا آن لائن امتحانات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے جہاں گارڈز سے جھڑپ میں 2 طلبا زخمی ہوگئے۔
طلبا نے احتجاج میں انتظامیہ مخالف نعرے لگاتے ہوئے موقف اپنایا کہ جب آن لائن پڑھایا ہے تو پیپرز بھی آن لائن لیے جائیں۔ پیپرز دیتے ہوئے کیا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں ہو گی ۔
احتجاج کے دوران طلبا اور یونیورسٹی گارڈز میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 طالب علم زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News